Swat

پیپلز یوتھ آرگنائزیشن سوات کا ضلعی صدر کی گرفتار ی کے خلاف مظاہرہ

(باخبر سوات ڈاٹ کام)سوات پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے پی وائی اُو کے ضلعی امیدوارعباس علی حیدر، اسد خان، ارشاد خان، فواد رحیم اور دیگر نے کہا کہ پیپلز یوتھ آرگنائزیشن نوشہرہ کے ضلعی صدر کے ساتھ پیش آنے والے ناخوشگوار واقعہ کی ہم پرزور مذمت کرتے ہیں اور ان کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہیں۔ کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ گذشتہ روز نوشہرہ میں دلخراش واقعہ پیش آیا جس میں پیپلز یوتھ آرگنائزیشن نوشہرہ کے ضلع صدر عدنان پر ایف سی اہلکار نے فائر کرکے زخمی کیا۔ واقعہ کے بعد ان کو تھانہ لے جاکر ان کے خلاف مقدمہ درج کرکے ان کو گرفتار کیا گیا جو انتہائی افسوس کی بات ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم گورنر کے پی کے اور دیگر اعلیٰ حکام سے پرزور مطالبہ کرتے ہیں۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔