(باخبر سوات ڈاٹ کام) تحصیل خوازہ خیلہ کے علاقہ شالپین میں حالیہ بارشوں کی وجہ سے کوئلہ کی کان میں مزدوری کرنے والے شخص کی خستہ حال مکان کی چھت گرنے سے محنت کش کی اہلیہ اور دو بچے ملبے تلے دب کر جاں بحق ہوگئے۔ پولیس کے مطابق حالیہ بارشوں کے نتیجے میں درہ آدم خیل کی کوئلہ کان میں کام کرنے والے محنت کش محمد انور ساکن شالپین خوازہ خیلہ کی مکان کی چھت گرگئی، جس کے نتیجے میں ان کی اہلیہ 27 سالہ مسماۃ نسیم بی بی، چار سالہ بیٹا عبدالرحمان اور دو سالہ بیٹی مروا بی بی ملبے تلے دب کر جاں بحق ہوگئے۔ مقامی لوگوں نے امدادی کارووائی کرتے ہوئے ماں اور دونوں بچوں کی لاشوں کو ملبے سے نکال دیا۔
Swat
