Swat

مینگورہ،فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق، راہگیر زخمی

(باخبر سوات ڈاٹ کام)مینگورہ میں ایک شخص کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق اور راہگیر زخمی ہوگیا۔ پولیس کے مطابق شہر کے مین بازار جہاں جمعہ کے روز جمعہ بازار لگتا ہے، وہاں ظفر علی المعروف شوپڑے ساکن فیض آباد سیدو شریف گیا تھا کہ اس دوران ایک شخص نے ان پر فائرنگ کی اور فرار ہوگیا۔ فائرنگ کے نتیجے میں ظفر علی شوپڑے موقع پر جاں بحق اور ایک راہگیر غفران اللہ ساکن ملوک آباد زخمی ہوگیا، جس کو طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ پولیس نے ملزم کی تلاش شروع کردی۔

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں