Swat

مٹہ شکردرہ،ایک ماہ سے لاپتہ نوجوان کی لاش دریا سے برآمد

(باخبر سوات ڈاٹ کام)مٹہ کے علاقہ شکردرہ میں دریائے سوات سے ایک ماہ سے لاپتہ نوجوان کی لاش برآمد ہوگئی۔ دریائے سوات سے برآمد ہونے والی 25 سالہ نوجوان کی لاش کی شناخت عزیز احمد ولد محمد صادق ساکن کوہ پورن شانگلہ کے نام سے ہوئی ہے۔ پولیس کے مطابق لاش کا چہرہ مسخ شدہ تھا اور شناخت ممکن نہیں تھی۔ مذکورہ نوجوان کی لاش کچھ دن پرانی معلوم ہوتی ہے۔ پولیس کے مطابق نوجوان ایک ہوٹل میں کام کرتا تھا اور ہوٹل سے چھٹی لیکر گھر کیلئے روانہ ہوا تھا، مگر لاپتہ ہوگیا تھا۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔