(باخبر سوات ڈاٹ کام)ڈی پی او سوات ناصر محمودکے احکامات کے عین مطابق ضلع بھر میں کرایہ داری کا اندراج نہ کروانے پر گذشتہ دو ہفتوں میں 230 افراد کے خلاف مقدمات درج کی گئی ہیں۔ ڈی پی او سوات نے اس حوالے سے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ سوات پولیس کی جانب سے شہر اور گردو نواح میں جرائم کی روک تھام کے لیے تمام تر اقدامات عمل میں لائے جا رہے ہیں۔ شہریوں کو چاہیے اپنے مکان کرائے پر دیتے وقت ان کا اندراج متعلقہ تھانے میں ضرور کروائیں، تاکہ جرائم پیشہ افراد کی نشاندہی ہوسکے۔ انہوں نے کہا کہ کرایہ داری ایکٹ پر عملدرآمد نہ کرنے پر مالک مکان کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جا ئے گی۔
