(باخبر سوات ڈاٹ کام)کبل میں جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت نے جرم ثابت ہونے پر ڈکیتی کے ملزم کو بارہ سال قید اور جرمانے کی سزا سنادی۔ وکلا کے دلائل مکمل ہونے کے بعد مجسٹریٹ یوسف شاہ نے ملزم کو جرم ثابت ہونے پر بارہ سال قید اور ایک لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنائی۔ ملزم معاذ خان ساکن خیر آباد پر الزام تھا کہ اس نے18 مارچ 2024ء کو ایک گھر میں ڈکیتی کی تھی اور بعد میں پولیس نے گرفتار کرکے اس سے چوری شدہ زیورات برآمد کیے تھے۔
Swat
