سوات (مشرق نیوز) لنڈاکے سوات کے مقام پر این ایچ اے کی جانب سے ٹول ٹیکس وصولی کے لئے لگائے جانے والے کیبن ایک بار پھر لوگوں نے گرادئے۔ اس سے پہلے بھی اس مقام پر لگائے جانے والے کیبن لوگوں نے گرائے تھے۔ جمعرات کو این ایچ اے کی جانب سے لنڈاکے کے مقام پر ٹول ٹیکس کی وصولی کے لئے این ایچ اے کی جانب سے کیبن لگائے گئے۔ تحصیل چیئرمین کاشف خان کو جب خبر پہنچی، تو انہوں نے مختلف بلدیاتی نمائندوں اور لوگوں کے ساتھ مل کر لنڈاکے میں لگے تمام کیبن گرادئے۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ہم سوات میں کسی قسم کا ٹیکس نہیں مانتے۔
