Swat

کنٹونمنٹ بورڈ کو کسی بھی صورت زمین نہیں دیں گے، ایکشن کمیٹی

(باخبر سوات ڈاٹ کام) ایکشن کمیٹی کنٹونمنٹ بورڈ نامنظور تحریک کی جانب سے گرینڈ جرگہ اور آل پارٹیز کانفرنس کے مشترکہ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ سوات کی مزید زرعی زمین کسی بھی صورت عوام حکومت کو نہیں دیگی اور اگر حکومت نے یہ منصوبہ عید سے پہلے ختم نہیں کیا تو عید کے بعد لوگ نکل کر پورے سوات کو بند کریں گے۔ ایکشن کمیٹی کے تحت ہونے والے گرینڈ جرگہ میں تمام سیاسی جماعتوں، تاجروں، وکلا، خوازہ خیلہ ایکشن کمیٹی، تحصیل چیئر مین اور علاقہ مشران نے کثیرتعداد میں شرکت کی۔ جرگہ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ ہر گاؤں کی سطح پر ایکشن کمیٹیاں بنائی جائیں گے اور اگر اس منصوبے کو ختم نہ کیا گیا، تو پھر ہر گاؤں کی سطح پر احتجاج کیا جائیگا۔ اعلامیہ میں مطالبہ کیا گیا کہ سوات موٹروے فیز ٹو کو زرعی زمینوں کی بجائے دریائے سوات کے کنارے تعمیر کیا جائے۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔