(باخبر سوات ڈاٹ کام)تحصیل بریکوٹ کے علاقہ ڈب سر، ناوگئی میں ٹرک اور موٹر کار میں تصادم کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔ پولیس کے مطابق حادثہ میں 36 سالہ موٹر کار سوار عادل ساکن جوڑ بونیر موقع پر جاں بحق ہوگیا۔ پولیس نے ٹرک ڈرائیور کو گرفتار کرلیا۔
