(باخبر سوات ڈاٹ کام) تحصیل کبل کے علاقہ سویگلئی میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے بیوہ خاتون کو قتل کردیا۔ پولیس کے مطابق مسماۃ(ج) فائرنگ سے موقع پر جاں بحق ہوئی۔ مقتولہ کے شوہر بخت زرین کو بھی ایک ماہ پہلے رحیم آباد مینگورہ میں قتل کیا گیا تھا۔ پولیس نے لاش پوسٹ مارٹم کے بعد ورثا کے حوالے کرکے مقدمہ درج کردیا۔
