Swat

ماہِ رمضان میں سیکورٹی مزید سخت کی جائے، آر پی او شیر اکبر

(باخبر سوات ڈاٹ کام)ریجنل پولیس آفیسر ملاکنڈشیر اکبر نے ڈویژن بھر کے تمام ڈی پی اوز کو ماہِ رمضان کے لیے تمام اضلاع میں سیکورٹی مزید سخت کرنے کے احکامات جاری کردئیے۔ آر پی او ملاکنڈ نے ڈویژن بھر کے تمام شاہراہوں، مارکیٹوں اور رش والے مقامات پر پولیس تعینات کرنے کے ساتھ ساتھ پولیس گشت بڑھانے اور ڈویژن بھر کی ٹریفک کو منظم رکھنے کے لیے بھی ٹریفک وارڈن کی نفری بڑھانے کے احکامات جاری کئے۔ ماہِ رمضان کے لیے ریجنل پولیس آفیسر شیر اکبر نے ملاکنڈ ڈویژن کے تمام ڈسٹرکٹ پولیس افسران کو احکامات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈویژن بھر کی تمام مساجد، شاہراہوں، شاپنگ مالز اور رش والے مقامات پر معمول سے زیادہ پولیس افسران اور اہلکاران تعینات کرکے سیکورٹی کو مزید سخت بنائیں اور مشکوک فرد/ افراد پر کھڑی نظر رکھی جائے۔ حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے ڈیوٹی کے دوران اپنے پاس اسلحہ کی موجودگی کو یقینی بنائیں۔ ٹریفک کو رواں دواں رکھنے میں کوئی خلل پیدا نہ ہو۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔