Swat

کبل،جائیداد کا تنازع، فائرنگ میں باپ، بیٹے سمیت جاں بحق

(باخبر سوات ڈاٹ کام) تحصیل کبل کے علاقہ ارچالئی میں جائیداد کے تنازع پر فائرنگ میں باپ اپنے پولیس بیٹے سمیت جاں بحق ہوگئے۔ پولیس کے مطابق دونوں فریقین کے درمیان زمین کی حد بندی کا تنازع جاری تھا کہ جمعہ کو ملزمان شاہ دلبر خان، شاہ طالع جان اور سید ولی نے مخالف فریق پر فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں پولیس سپاہی ریاض اور اس کے والد شیر زمان موقع پر جاں بحق ہوگئے اور ملزمان فرار ہوگئے۔ پولیس نے عالم زادہ ولد شیرین کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے تفتیش اور ملزمان کی تلاش شروع کردی۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔