Swat

سیدو شریف،مسجد میں فائرنگ کرنے والے ملزم کا جسمانی ریمانڈ حاصل کرلیا گیا

(باخبر سوات ڈاٹ کام)سیدو شریف کی اللہ اکبر مسجد میں فائرنگ کرنے والے ملزم کا پولیس نے جسمانی ریمانڈ حاصل کرلیا۔ جمعہ کو نمازِ عشا کے بعد ملزم فضل ہادی عرف مامٹے ساکن شگئی سیدو شریف نے نماز ادا ہونے کے بعد فائرنگ کی تھی جس سے دو نمازی بھائی جاں بحق اور پانچ افراد زخمی ہوئے تھے۔ پولیس کے مطابق ملزم نے اس سے پہلے اپنی ہمشیرہ کو بھی فائرنگ کرکے قتل کیا تھا۔ سیدو شریف پولیس نے ملزم سے تفتیش شروع کردی۔

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں