Swat

ڈسٹرکٹ جیل سوات سے ڈکیتی کا سزا یافتہ مجرم فرار

(باخبر سوات ڈاٹ کام) ڈسٹرکٹ جیل سوات سے ڈکیتی کا سزا یافتہ مجرم فرار ہوگیا۔ مقامی لوگوں نے اُسے پکڑ کر دوبارہ پولیس کے حوالے کردیا۔ ڈکیتی کے جرم میں 12 سالہ سزا یافتہ معاذ ساکن کبل ڈسٹرکٹ جیل سیدو شریف سوات کی ناقابلِ فرار تعمیر اور سیکورٹی کو توڑ کر قریبی محلہ میں چھلانگ لگا دی جس سے اس کا پاؤں زخمی ہوگیا۔ مقامی لوگ اس کو اٹھا کر طبی امداد کے لئے ہسپتال لے جارہے تھے کہ محلہ کے بچوں نے ان کو بتایا کہ یہ قیدی ہے اور جیل سے چھلانگ لگانے کے بعد زخمی ہوا ہے۔ نتیجتاً لوگ اسے ہسپتال کے بجائے تھانہ سیدو شریف لے گئے۔ تھانہ میں تفتیش کے دو گھنٹے بعد عملہ نے جیل فون کرکے پوچھا کہ کوئی قیدی فرار تو نہیں ہوا۔ جیل کا عملہ قیدی کے فرار سے بے خبر تھا، تو تھانہ کے عملہ نے ان کو مطلع کیا جس پر جیل عملہ نے جاکر قیدی کو دوبارہ جیل منتقل کردیا۔

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں