Swat

سوات، بارش و برف باری کے بعد سردی میں مزید اضافہ

(باخبر سوات ڈاٹ کام)سوات میں بارش و برف باری کے بعد سردی کی شدت میں مزید اضافہ ہوگیاہے۔ اتوار اور پیر کی درمیانی شب میدانی علاقوں میں بارش اور بالائی علاقوں میں برف باری کا سلسلہ شروع ہوگیا جو پیر کی رات تک جاری رہا۔ بارش اور برف باری کی وجہ سے سردی کی شدت میں مزید اضافہ ہوگیا ہے۔ برف باری دیکھنے کے لئے ماہ صیام میں بھی بڑی تعداد میں لوگوں نے سوات کے بالائی علاقوں کا رُخ کیا۔

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں