(باخبر سوات ڈاٹ کام)مینگورہ کے تھانہ رحیم آباد کی حدود میں واقع علاقہ اوڈیگرام سے اغوا ہونے والے بچے کو چوبیس گھنٹوں کے اندر بازیاب کرالیا گیا۔ اتوار کی سہ پہر چار سالہ رضوان والدہ کے ساتھ عید کی خریداری کے لئے مینا بازار گیا تھا۔ خواتین جب خریداری میں مصروف تھیں، تو بچہ دکان سے باہر نکل گیا جہاں دو برقعہ پوش خواتین نے بچے کو اغوا کرلیا۔ پیر کی صبح اغوا کار خواتین بچے کو کہیں منتقل کر رہی تھیں کہ ایک پٹرول پمپ کے منیجر کو شک ہوا جس پر انہوں نے پولیس کو اطلاع دی۔ پولیس نے پہنچ کر بچے کو بازیاب کرایا اور ایک خاتون مسماۃ(ش) ساکن صوابی حال تختہ بند کو ساتھی خاتون کے ہمراہ گرفتار کرکے ان کے خلاف مقدمہ درج کردیا اور بچے کو والدین کے حوالے کردیا۔
Swat
