Swat

سوات، آرپی اُوملاکنڈ شیر اکبر کا تھانہ کالاکوٹ کا اچانک دورہ

(باخبر سوات ڈاٹ کام)ریجنل پولیس آفیسر ملاکنڈ شیر اکبر نے موجودہ حالات کے پیشِ نظر تھانہ کالاکوٹ کا اچانک دورہ کیا جہاں انہوں نے تھانے میں درج مقدمات کے تفتیشی امور کی موجودہ صورتِ حال کا باریک بینی سے جائزہ لیتے ہوئے متعلقہ پولیس افسران کو لوگوں کے مسائل کا فوری حل تلاش کرنے اور پولیس کے ساتھ وابستہ تمام امور میں عوام کو بھرپور ریلیف فراہم کرنے کی ہدایات جاری کیں۔ دورے کے دوران آرپی او ملاکنڈ نے تھانے کے روزنامچہ، حوالات، کمپیوٹرائزڈ ریکارڈ، رہائشی بیرکس اور روف ٹاپ پر نصب تھرمل کیمرے کا بھی معائنہ کیا۔

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں