Swat

بحرین، آئین کا ایک پورا گاؤں آگ کی لپیٹ میں آگیا

(باخبر سوات ڈاٹ کام) سوات کی تحصیل بحرین کے علاقہ آئین کے ایک گاؤں میں آگ لگنے سے پورا گاؤں آگ کی شدید لپیٹ میں ہے۔ اب تک ایک درجن سے زائد گھر خاکستر ہوچکے ہیں۔مقامی لوگوں کے مطابق ہفتہ کی شام افطاری سے پہلے گاؤں کے ایک گھر میں نامعلوم وجوہات کی بنا پر آگ لگ گئی جو تیز ہواؤں کی وجہ سے پھیلتی گئی۔ نتیجتا آگ نے باقی گھروں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ مقامی لوگوں کے مطابق گاؤں کے تمام گھر لکڑی کے بنے ہوئے ہیں، جس کی وجہ سے آگ تیزی کے ساتھ پیھلتی جا رہی ہے۔ مقامی لوگوں کے مطابق لوگوں نے گھروں سے بھاگ کر جان بچائی۔ آخری اطلاعات کے مطابق آگ سے ایک درجن سے زائد گھر خاکستر ہوچکے ہیں۔ اب تک کروڑوں روپے کا نقصان ہوچکا ہے۔ تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں