Swat

سوات،بارش اور بالائی پہاڑوں پر برف باری،سردی لوٹ آئی

(باخبر سوات ڈاٹ کام)سوات میں بارش اور بالائی پہاڑوں پر برف باری سے جاتی سردی لوٹ آئی۔ بدھ کی صبح مینگورہ شہر سمیت ضلع کے بیشتر علاقوں میں بارش اور بالائی پہاڑوں پر ہلکی برف باری کا سلسلہ شروع ہوا جس کے ساتھ سردی کی شدت میں اضافہ ہوا اور لوگوں نے دوبارہ گرم کپڑے پہننا شروع کردئیے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بارش کا یہ سلسلہ آج جمعرات اور کل جمعہ کو بھی جاری رہنے کا امکان ہے۔

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں