Swat

سوات، عید کے موقع پر دو لاکھ سے زائد سیاحوں کی آمد

(باخبر سوات ڈاٹ کام)اپر سوات ڈویلپمنٹ اتھارٹی، محکمہ سیاحت خیبر پختونخوا کے جاری کردہ بیان کے مطابق عیدالفطر کے موقع پر ملک بھر سے بڑی تعداد میں سیاح سوات کے مختلف سیاحتی مقامات پر آئے۔ تین روز میں 35 ہزار گاڑیوں کے ذریعے 2 لاکھ سے زائد سیاحوں کی آمد ریکارڈ کی گئی۔ سب سے زیادہ سیاح کالام اور ملم جبہ گئے۔ تین دنوں کے دوران 16 گاڑیوں میں 7 1 غیر ملکی سیاحوں نے سوات کے مختلف سیاحتی مقامات کا رخ کیا۔ غیر ملکی سیاحوں میں افغانستان، اردن، صومالیہ اور کینیا کے شہری شامل ہیں۔ اس سال محکمہ سیاحت کی کوشش ہے کہ زیادہ سے زیادہ غیر ملکی سیاحوں کو راغب کیا جائے۔

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں