(باخبر سوات ڈاٹ کام) دیر کے دو سیاح ساتھی موٹر سائیکل حادثے میں جاں بحق ہوگئے۔ پولیس کے مطابق گذشتہ روز عید کی چھٹیوں کے موقع پر دیر کے دو سیاح دوست حمدان اور سفیان سیر کی غرض سے سوات آئے تھے کہ شموزئی میں تیز رفتار کوچ نے ان کو کچل دیا، جس کے نتیجے میں دونوں موقع پر جاں بحق ہوگئے۔ ان کی میتوں کو آبائی علاقے پہنچا دیا گیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ۔
Swat
