(باخبر سوات ڈاٹ کام)تحصیل بحرین کے علاقہ ڈبرگے کے ایک مکان میں خوفناک آتشزدگی سے ایک بچہ جاں بحق، 25مویشی ہلاک ہوگئے۔ پولیس کے مطابق شجار الملک کے مکان میں نامعلوم وجوہات کی بنا پر آگ لگ گئی جو دیکھتے ہی دیکھتے پوری گھر میں پھیل گئی۔ آگ کی وجہ سے ایک بچہ نوید ولد رحمان گل جھلس کر جاں بحق اور گھر کے قریب اصطبل میں 25 مویشی ہلاک ہوگئے۔ مالک مکان کے مطابق گھر کا مکمل سامان خاکستر ہوگیا، ریسکیو اہلکاروں اور مقامی لوگوں نے بعد میں آگ پر قابو پالیا۔
