Swat

سوات بار ایسوسی ایشن انتخابات، محمد مشتاق صدر منتخب

(باخبر سوات ڈاٹ کام) سوات بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات مکمل ہوگئے۔ چیئرمین الیکشن بورڈ نفیس احمد کے نتائج کے مطابق محمد مشتاق خان 222 ووٹ لیکر صدر منتخب ہوگئے۔ مد مقابل محمد کرم خان کو 217 ووٹ ملے۔ محمد الیاس خان 270 ووٹ لیکر نائب صدر منتخب ہوگئے، مد مقابل شوکت سلیم کو 171 ووٹ ملے۔ محمد ایوب خان مشوانی 233 ووٹ لیکر جنرل سیکرٹری منتخب ہوگئے۔ مد مقابل ساجد علی کو 206 ووٹ ملے۔ محمد اویس شاہین 229 ووٹ لیکر جائنٹ سیکرٹری منتخب ہوگئے۔ مد مقابل ذاکر اللہ کو 213 ووٹ ملے۔ بابر نعیم 272 ووٹ لیکر فنانس سیکرٹری منتخب ہوگئے۔ مد مقابل نیاز سکندر کو 170 ووٹ ملے۔ نائلہ ناز 251 ووٹ لیکر لائبریری سیکرٹری منتخب ہوگئی۔ مد مقابل محمد علی کو 180 ووٹ ملے۔

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں