(باخبر سوات ڈاٹ کام) تھانہ سیدو شریف کی حدود میں واقع علاقہ بت کڑہ (کل کدہ) میں ایک شخص کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا۔ پولیس کے مطابق سابقہ دشمنی کی بنا پر ملزمان نے امین ولد بخت امین ساکن ٹوپسین کوکارئی پر فائرنگ کی جس سے وہ موقع پر جاں بحق ہوگیا۔ پولیس نے رپورٹ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی۔
