(باخبر سوات ڈاٹ کام)تحصیل مٹہ کے علاقہ شکردرہ میں بارہ سالہ لڑکی کی قبر کشائی کے بعد خود کشی، قتل نکلی۔ پولیس نے ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق 4 اپریل کو تھانہ شکردرہ میں ملزمان نے مسماۃ (م) کو قتل کرکے بعد میں اسے خود کشی کا رنگ دے کر دفن کیا تھا۔ پولیس نے اطلاع پر کارروائی کرکے قبر کشائی کی۔ پوسٹ مارٹم سے معلوم ہوا کہ لڑکی نے خود کشی نہیں کی تھی بلکہ اس کو تشدد سے قتل کیا گیا تھا۔ پولیس نے قتل میں ملوث مقتولہ کے ماموں دوست محمد اور چچا الف زادہ کو گرفتار کرکے ان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ۔ وجۂ قتل یہ تھی کہ ملزمان خاندان کی ایک عورت سے ناجائز تعلقات قائم کررہے تھے اور مقتولہ اس میں آڑے آرہی تھی۔
