(باخبر سوات ڈاٹ کام)سوات میں ایک شخص کو قتل کرکے لاش دریائے سوات کے کنارے پھینک دی گئی۔ پولیس کے مطابق اخترزا دہ ولد فضل زادہ ساکن کوزہ بانڈئی کی لاش دریائے سوات کے کنارے سے ملی۔ پولیس نے جب لاش کی شناخت کی، تو مقتول کے والد ملزم عیسیٰ خان ولد ارسلا خان ساکن شگئی سیدو شریف پر دعویداری کی، جو مقتول کا ماموں زاد ہے۔ ایس ایچ او تھانہ بنڑ انسپکٹر حضرت حسین نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کیا اور اس کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔ وجہ قتل گھریلو تنازع بتایا جاتا ہے۔
Swat
