Swat

جی پی ایس بریکوٹ میں داخلہ مہم کاآغاز کردیا گیا

(باخبر سوات ڈاٹ کام)سوات میں گورنمنٹ گرلز پرائمری اسکول بریکوٹ میں داخلہ مہم کاآغاز کردیا گیا۔ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر فی میل سوات حفصہ گل نے بچیوں کے فارم پُر کرکے مہم کا افتتاح کیا اور ان میں مفت کتابیں اور بیگ تقسیم کئے۔اس موقع پر سب ڈویژنل ایجوکیشن آفیسر بریکوٹ عشرت بیگم سمیت دیگرخواتین اساتذہ اور بچوں کی مائیں بھی موجود تھیں۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈی ای او فی میل حفصہ گل نے کہاکہ تعلیم ہر بچے کا بنیادی حق ہے اور تعلیم ہی کی بدولت قومیں بنتی ہیں۔ انہوں نے کہاکہ لڑکوں کے ساتھ ساتھ لڑکیوں کے لئے بھی تعلیم بہت ضروری ہے۔ اس حوالے سے صوبائی حکومت عملی اقدامات کر رہی ہے۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔