(باخبر سوات ڈاٹ کام) تحصیل برریکوٹ کے علاقہ نجیگرام میں ایک شخص کی فائرنگ سے دو افراد جاں بحق ہوگئے۔ پولیس کے مطابق ملزم شیر حسن نے کامران نامی نوجوان پر فائرنگ کی جس سے وہ موقع پر جاں بحق ہوگیا۔ فائرنگ کی زد میں آکر فائرنگ کرنے والے کے بھائی گل عمر کو بھی گولی لگی، جس سے وہ بھی موقع پر جاں بحق ہوگیا۔ پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے ملزم کی تلاش شروع کردی۔
Swat
