(باخبر سوات ڈاٹ کام)پشاور ہائی کورٹ مینگورہ بنچ بار کے سالانہ انتخابات مکمل ہوگئے۔ رضاء الدین 516 ووٹ لیکرصدرمنتخب ہوگئے، مد مقابل خواجہ صلاح الدین کو 428 ووٹ ملے۔ سرفراز خان چکدروال 540 ووٹ لیکر جنرل سیکرٹری منتخب ہوگئے، مد مقابل مہناز بی بی کو 404 ووٹ ملے۔ فیاض احمد 577 ووٹ لیکر جائنٹ سیکرٹری منتخب ہوگئے، مد مقابل میاں وسیم اکرم کو 357ووٹ ملے۔ آفتاب حسین بٹ 552 ووٹ لیکر فنانس سیکرٹری منتخب ہوگئے، مد مقابل حمید اللہ کو 387 ووٹ ملے۔ لائبریری سیکرٹری کے لئے سید فضل رحمان 567 ووٹ لیکر منتخب ہوگئے، مد مقابل عبدالسلام کو367 ووٹ ملے۔ ایگزکٹیو کمیٹی باجوڑ کے لئے حیا خان 490 ووٹ لیکر منتخب ہوگئے، مدمقابل نصیر احمد کو 429 ووٹ ملے۔ بار ایسو سی ایشن کے انتخابات کے لئے پولنگ ہائی کورٹ مینگورہ، شانگلہ، بونیر، ملاکنڈ، دیر لوئر، دیر اپر، چترال لوئر، چترال اَپر اور باجوڑ میں پولنگ ہوئی جہاں ہائی کورٹ کے وکلا نے اپنا ووٹ کاسٹ کیا۔
