Swat

زرعی یونیورسٹی سوات، سنڈیکیٹ کا دسواں اجلاس

(باخبر سوات ڈاٹ کام)زرعی یونیورسٹی سوات کے سنڈیکیٹ کا دسواں اجلاس زیرِ صدارت پروفیسر ڈاکٹر داؤد جان منعقد ہوا۔ اجلاس میں جامعہ کے مالی سال 2024-2025ء اور 2025-2026ء کے بجٹ کی سفارشات زرعی یونیورسٹی کے مشیر خزانہ اکبر خا ن نے پیش کی۔ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر داؤد جان نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے تمام شرکا کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ جامعہ ترقی، تحقیق اور جدید تعلیم کے فروغ میں اپنا کلیدی کردار ادا کرتی رہے گی۔ انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ بجٹ کی منظوری کے بعد یونیورسٹی میں تعلیمی اور تحقیقی سرگرمیوں میں مزید بہتری آئے گی۔ وائس چانسلر نے اجلاس کو مزید بتایا کہ یونیورسٹی تقریباً چار سال کے قلیل عرصے میں شاندار ترقی کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس ترقی میں یونیورسٹی کے تمام انتظامی اجلاس کا کردار رہا ہے۔ انہوں نے اپنی انتظامی ٹیم کی کاوشوں کی تعریف کی اور اجلاس کے شرکا کے تعاون اور یونیورسٹی کے لئے ان کی خدمات کو سراہا اور ان کا شکریہ ادا کیا۔

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں