(باخبر سوات ڈاٹ کام) ریجنل پولیس آفیسر ملاکنڈ کا موجودہ حالات کے پیشِ نظر بالاسورچوکی آسمان کوبانڈہ، سخرہ چوکی اور گبین جبہ زیر تعمیر بلڈنگ کا سرپرائز ویزٹ اور سیکورٹی انتظامات کا تفصیلی جائزہ۔ریجنل پولیس آفیسر ملاکنڈ ڈویژن شیر اکبر نے ایس پی اپر سوات شوکت علی کے ہمراہ موجودہ حالات کے پیشِ نظر ضلع سوات کے دور افتادہ پہاڑی علاقہ چوکی آسمان کوبانڈہ چوکی سخرہ،کا سرپرائز ویزٹ کیا، جہاں پر انہوں نے چوکیات کی باؤنڈری والز، واچ ٹاورز اور دیگر سیکورٹی انتظامات کا باریک بینی سے جائزہ لیا۔سرپرائز ویزٹ کے دوران انہوں نے آن ڈیوٹی پولیس اور ایف سی جوانوں سے ملاقات کی، انہیں عوام الناس کیساتھ احسن اخلاق سے پیش آنے اور انہیں ہر ممکنہ سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی۔
