(باخبر سوات ڈاٹ کام) ریجنل پولیس آفیسر ملاکنڈ ڈویژن شیر اکبر نے موجودہ حالات کی پیش نظر مٹلتان ہائیڈرو پاؤر پراجیکٹ کا سرپرائز ویزٹ کیا۔ آر پی او ملاکنڈ نے پراجیکٹ میں کام کرنے والے ملکی/ غیر ملکی افراد کی رہائش گاہوں, پراجیکٹ سائٹس کی چار دیواری، خاردار تاروں ، CCTV کیمروں اور دیگر سکیورٹی انتظامات کا تفصیلی معائنہ کیا۔سیکورٹی پر مامور جوانوں سے ملے ۔ ان کے زیر استعمال اسلحہ اور ایمونیشن کو چیک کیا۔ بلٹ پروف ہلمٹ اور جیکٹ کے استعمال کو یقینی بنانے کی خصوصی ہدایت کی۔ بعد ازاں انہوں نے کالام میں زیر تعمیر پولیس سٹیشن کا دورہ کیا اور تعمیراتی کام کا باریک بینی سے جائزہ لیا۔
Swat
