(باخبر سوات ڈاٹ کام) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سوات محمد عمر خان نے پولیس افسران اور جوانوں کے جائز مسائل سننے اور ان کے حل کے لیے ہفتہ وار اردلی روم کا انعقاد کیا۔ اردلی روم میں ضلع سوات کے دور دراز تھانوں میں تعینات پولیس افسران اور جوانوں کو آن لائن جبکہ قریبی تھانوں میں فرائض انجام دینے والوں کو روبرو بلایا گیا۔ ڈی پی او سوات نے اردلی روم کے دوران پولیس افسران اور جوانوں کے مسائل سن کر فوری حل کے لیے احکامات جاری کیے۔
Swat
