(باخبر سوات ڈاٹ کام)ملم جبہ کے علاقہ کوہ میں جائیداد کے تنازع پر جھگڑے کے دوران فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوا۔ پولیس کے مطابق فریقین کے درمیان جائیداد کا تنازع چل رہا تھا۔ گذشتہ روز دونوں کے درمیان تصادم ہوا، جس پر ایک فریق کی فائرنگ سے وسیم خان جاں بحق ہوا۔ پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے ملزم کی تلاش شروع کردی۔
