(باخبر سوات ڈاٹ کام) مینگورہ کے نواحی علاقہ منگلور میں شوہر نے بیوی کو بے دردی سے قتل کردیا۔ پولیس کے مطابق ملزم لقمان ولد باچا خان اور اس کی بیوی مسماۃ (ر) کے درمیان معمولی تکرار ہوئی جس پر ملزم نے تیز دھار آلے سے وار کرکے اپنی بیوی کو قتل کردیا۔ منگلور پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے اس کے خلاف مقدمہ درج کردیا۔
