(باخبر سوات ڈاٹ کام)بریکوٹ سے تعلق رکھنے والے صحافی ظاہر شاہ کمال پر نامعلوم افراد نے قاتلانہ حملہ کیا۔ پولیس ایف آئی آر کے مطابق صحافی رات کو گھر جارہے تھے کہ نامعلوم افراد نے ان کے گلے میں پھندا ڈال کر انھیں نیم بے ہوش کر دیا۔ بعد میں پستول سے فائر کرتے ہوئے فرار ہوگئے۔نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ظاہر شاہ کمال معجزانہ طور پر بچ گئے۔ تھانہ غالیگے پولیس نے رپورٹ درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔
