(باخبر سوات ڈاٹ کام)عوامی نیشنل پارٹی سوات کے شہید رہنما اور ویلج کونسل کے چیئر مین فتح اللہ خان کی نماز جنازہ اتور کو ننگولئی میں ادا کردی گئی۔ نمازِ جنازہ میں پاک فوج سوات کے بریگیڈئر عامر جمیل، ڈی پی او سوات محمد عامر خان، اے این پی سوات کے رہنماؤں اور علاقہ کے لوگوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ بعد ازاں ان کو پولیس کی سلامی کے ساتھ سپردِ خاک کردیا گیا۔ فتح اللہ خان کو ہفتہ کی رات اس وقت دو نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے محافظ سمیت شہید کیا تھا، جب وہ سڑک پار کرکے اپنے گھر جارہے تھے۔ 27 اگست2008 ء کو اس جگہ پر فتح اللہ خان کے والد موسیٰ خان کو بھی نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے شہید کیا تھا۔ نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کی گرفتاری کے لئے پولیس نے سرچ آپریشن کا آغاز کردیا ہے۔ نیز نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کردیا گیا ہے۔
Swat
