(باخبر سوات ڈاٹ کام) سوات کی تحصیل مٹہ کے علاقہ گوالیرئی میں گھریلو ناچاقی کی بنا پر لڑکی نے خود پر فائرنگ کرکے خود کشی کرلی۔ پولیس کے مطابق مسماۃ (ج) زوجہ ثناء اللہ نے خود پر فائرنگ کی جس کے نتیحے میں وہ شدید زخمی ہوئی۔ اسے زخمی حالت میں مٹہ ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں پر وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگئی۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی۔
