Swat

سپریم کورٹ نے سیلز ٹیکس ترمیمی ایکٹ بحال کردیا

(باخبر سوات ڈاٹ کام)سپریم کورٹ نے سابقہ فاٹا اور پاٹا میں سیلز ٹیکس ترمیمی ایکٹ بحال کردیا، گھی اور اسٹیل ملز ایسوسی ایشن کی اپیلوں پر حکم امتناع جاری کردیا، پشاور ہائیکورٹ کا فیصلہ معطل کرتے ہوئے فریقین کو نوٹس جاری کر دیے، سماعت غیرمعینہ مدت تک ملتوی کر دی گئی۔جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے پنج رکنی آئینی بینچ نے سابقہ فاٹا اور پاٹا میں سیلز ٹیکس ترمیمی ایکٹ بحال کردیا۔ عدالت نے گھی اور اسٹیل ملز ایسوسی ایشن کی اپیلوں پر حکم امتناع جاری کردیا۔ پشاور ہائیکورٹ نے سابقہ فاٹا اور پاٹا میں سیلز ٹیکس ترمیمی ایکٹ کالعدم قرار دیا تھا۔ فیصلے کو سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے معطل کردیا۔ وکیل اسٹیل ملز ایسوسی ایشن نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ ہائیکورٹ پارلیمان کے متبادل قانون سازی نہیں کر سکتی۔ ہائیکورٹ، درخواست میں کی گئی استدعا سے بڑھ کر ریلیف نہیں دے سکتی۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔