Swat

سوات، پیکا ایکٹ کے تحت صحافی گرفتار

(باخبر سوات ڈاٹ کام) سوات میں پیکا ایکٹ کے تحت صحافی حیدر علی جان گرفتار کر لئے گئے۔ ملاکنڈ ڈویژن کی صحافی برادری حیدر علی جان کی گرفتاری کے خلاف سراپا احتجاج ہوگئی۔ خوازہ خیلہ پریس کلب کے صحافیوں نے حیدر علی جان کی گرفتاری کے خلاف احتجاج کیا اور اس کالے قانون کو ختم کرنے سمیت غیر قانونی طور پر درج شدہ ایف آئی آر کو فوری ختم کرنے کا مطالبہ کیا۔ اس سلسلے میں سوات کے سینئر صحافیوں شہزاد عالم، غفور خان عادل، شاہ اسد علی، مراد علی خان اور دیگر نے حیدر علی جان کی گرفتاری کی مذمت کی اور اُن کے خلاف ایف آئی آر ذاتی عناد کی بنیاد پر قرار دیتے ہوئے فوری طور پر ختم کرنے کا مطالبہ کیا۔

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں