Swat

صوبہ بھر کی طرح سوات میں بھی یومِ تشکر منایا گیا

(باخبر سوات ڈاٹ کام) آپریشن بنیان مرصوص(معرکہ حق)پاکستان کی مسلح افواج کی پیشہ ورانہ مہارت، بے مثال شجاعت اور قومی یکجہتی کے اعتراف میں صوبہ بھر کی طرح آج ضلع سوات میں بھی یومِ تشکرقومی جذبے کے ساتھ منایا گیا۔ حالیہ بھارتی جارحیت کے دوران مادرِ وطن کے دفاع میں افواج پاکستان نے جس جرات، حکمت عملی اور عزم کا مظاہرہ کیا، وہ ایک تاریخ ساز کامیابی ہے جس کی یاد میں یہ دن منسوب کیا گیا۔ڈپٹی کمشنر سوات شہزاد محبوب نے اپنے دفتر میں پرچم کشائی کی اور مادرِ وطن کے ان شہدا، غازیوں اور محافظوں کو خراجِ تحسین پیش کیا جنہوں نے ملک کی سلامتی کے لیے اپنی جانیں قربان کیں۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سوات محمد عمر خان، تحصیل میئر سٹی کونسل شاہد علی، ضلعی افسران، لائن ڈیپارٹمنٹس کے نمائندگان اور دیگر معززین بھی موجود تھے۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔