Swat

سوات، دو سیاح خواتین دریامیں گرگئیں

(باخبر سوات ڈاٹ کام) سیر و تفریح کے لئے دریائے سوات جانے والے خاندان کی دو خواتین دریامیں گر گئیں۔ ایک کو زندہ اور ایک کو زخمی حالت میں نکال لیا گیا۔ پولیس کے مطابق رحمت علی ساکن بلوگرام اہل خانہ کو سیر و تفریح کے لئے اوگدو کے مقام پر دریائے سوات کے کنارے لے گیا تھا، جہاں دریاکے کنارے خاندان کی دو خواتین پانی سے لطف اندوز ہو رہی تھیں۔ اس دوران ڈپٹی کمشنر سوات کی جانب سے دریا کو لیز پر دینے اور کرش مافیا کے ٹھیکیداروں کی کھدائی کی وجہ سے دونوں خواتین کھدے ہوئے گڑھے میں جا گریں، جن میں ایک کو زخمی حالت میں نکال کر طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کیا گیا۔مسماۃ (ت) زوجہ ولی محمد کی لاش دریا سے نکال لی گئی۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔