(باخبر سوات ڈاٹ کام) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سوات محمد عمر خان نے پولیس افسران اور جوانوں کے جائز مسائل سننے اور ان کے حل کے لیے ہفتہ وار اردلی روم کا انعقاد کیا۔ اردلی روم میں ضلع سوات مختلف تھانوں، چوکیوں اور پولیس لائن میں فرائض انجام دینے والے پولیس جوان پیش ہوئے۔ ڈی پی او سوات نے اردلی روم کے دوران پولیس افسران اور جوانوں کے مسائل بغور سنے اور قابل حل اور جائز مسائل کی فوری حل کے لیے موقع پر ہی احکامات جاری کیے۔
