Swat

اے سی بابوزئی کا اقلیتی برادری کے مسائل کے حل کے لیے کھلی کچہری کا انعقاد

(باخبر سوات ڈاٹ کام) اسسٹنٹ کمشنر بابوزئی ڈاکٹر ندا اقبال کی زیرِ صدارت اقلیتی برادری کے مسائل کے حل کے لیے کھلی کچہری کا انعقاد ان کے دفتر میں کیا گیا۔ اس موقع پر ضلعی انتظامیہ کے افسران، مختلف محکموں کے افسران اور نمائندوں اور اقلیتی برادری سے تعلق رکھنے والے افراد کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ کھلی کچہری کے دوران اقلیتی برادری کے نمائندوں نے اپنے متعدد اجتماعی و انفرادی مسائل اسسٹنٹ کمشنر بابوزئی کے سامنے پیش کیے۔ اسسٹنٹ کمشنر ڈاکٹر ندا اقبال نے شرکا کے مسائل نہایت توجہ سے سنے اور موقع پر موجود متعلقہ افسران کو فوری اقدامات اور مسائل کے حل کے لیے ضروری ہدایات جاری کیں۔ ڈاکٹر ندا اقبال نے اپنے خطاب میں کہا کہ اقلیتی برادری ضلع سوات کے معزز شہری ہیں۔ ان کے مسائل کو بھی اتنی ہی سنجیدگی سے لیا جاتا ہے۔

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں