Swat

سوات، انتظامیہ کا دریا کی حدود میں تجاوزات کے خلاف کریک ڈاؤن

(باخبر سوات ڈاٹ کام) ضلع انتظامیہ سوات کا دریائے سوات کی حدود میں قبضہ مافیا کی طرف سے قائم مستقل تجاوزات اور زیر تعمیر تجاوزات کے خلاف کریک ڈاؤن، آپریشن کے دوران مستقل تجاوزات کو مسمار کیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر کے دفتر سے جاری بیان کے مطابق چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا کی ہدایات پر ڈپٹی کمشنر سوات شہزاد محبوب نے دریائے سوات کی حدود میں کئے گئے مستقل تجاوزات کو مسمار کرنے کیلئے ایک کمیٹی تشکیل دی تھی۔ جس میں اسسٹنٹ کمشنر بابوزئی، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر-Iبابوزئی، ایس ڈی او ایری گیشن، ٹی ایم اے اور تحصیلدار کو شامل کیا گیا۔ کمیٹی نے مختلف اجلاس بلائے اور مجوزہ سائٹ کا دورہ کرکے تجاوزات کی نشاندہی کی گئی۔ تجاوزات کو مسمار کرنے کیلئے ڈپٹی کمشنر سوات سے سے وقتاً فوقتاً ہدایات لی گئیں۔ انتظامیہ اور پولیس کے باہمی تعاون سے کمیٹی ممبران کی موجودگی میں تمام مستقل تجاوزات کو مسمار کیا گیا۔ یہ آپریشن بلا امتیاز جاری رہے گا۔

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں