Swat

سوات، تیز بارش سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا، ندی نالے اُبل پڑے

(باخبر سوات ڈاٹ کام) سوات میں تیز بارش سے گرمی کا زور کم ہوگیا، لیکن مینگورہ شہر میں ندی نالے ابل پڑے۔ مختلف محلوں میں پانی گھروں میں داخل ہوگیا۔ صبح تیز بارش کے ساتھ شہر میں ژالہ باری شروع ہوئی جس کے ساتھ نالے، ندیوں میں سیلابی ریلے نکلنا شروع ہوگئے۔ اکثر راستے اور سڑکیں بھی پانی کے ریلوں کی وجہ سے بند ہوگئے۔ تیز بارش کی وجہ سے بجلی بھی بند ہوگئی اور سرکاری امتحانی ہالوں میں جنریٹر اور یو پی ایس نہ ہونے کی وجہ سے طلبہ نے اندھیرے میں پرچے حل کئے۔ بارش اور ژالہ باری کی وجہ سے زیادہ سے زیادہ درجہئ حرارت ہفتہ کو بیس سنٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔