Swat

فضاگٹ پارک میں عالمی یومِ سیاحت بارے تقریب کا انعقاد

(باخبر سوات ڈاٹ کام) انجمن تحفظ ماحولیات کے زیر اہتمام فضا گٹ پارک میں عالمی یوم ماحولیات کے حوالے سے تقریب منعقد ہوئی۔ تقریب میں سکولوں کے بچوں اساتذہ سیاسی و سماجی شخصیات نے شرکت کی۔تقریب کا مقصد ماحولیاتی آلودگی کے خلاف شعور اجاگر کرنا تھا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سٹی میئر شاہد علی خان نے فطرت سے محبت اور اس کے تحفظ پر زور دیا اور کہا کہ ماحول کے تحفظ کو ممکن بنانا ایک مشترکہ ذمہ داری ہے جس میں ہر فرد، ادارہ اور حکومت کا کردار اہم ہے۔ اس موقع پر ای پی ایس کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر اکبر زیب نے کہا کہ درخت لگانے، پانی بچانے، پلاسٹک کے کم استعمال اور ماحول دوست طرزِ زندگی کو فروغ دینا ہم سب پر لازم ہے۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔