Swat

خوازہ خیلہ، زہریلے چاول کھانے سے ایک بچی جاں بحق

(باخبر سوات ڈاٹ کام) سوات کی تحصیل خوازہ خیلہ کے علاقے میاندم میں مبینہ طور پر زہریلے چاول کھانے سے 3 سالہ بچی جان کی بازی ہار گئی، جبکہ اس کا بھائی، چچی اورچچازاد کی حالت غیر ہو گئی، جنھیں فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا۔متاثرہ خاندان کے سربراہ اختر حسین نے پولیس کو بتایا کہ ان کے ہمسائے کے ایک بچے حضرت اللہ ولد سعداللہ نے ان کے گھر چاول لائے، جو اس کی والدہ نے پکا کر ان کے گھر بھجوائے تھے۔ چاول کھانے کے کچھ دیر بعد بچوں اور دیگر افراد کی طبیعت بگڑ گئی اور انہیں بے ہوشی کی حالت میں اسپتال لے جایا گیا۔اس واقعے میں تین سالہ بچی خدیجہ دختر اخترحسین جانبر نہ ہو سکی جبکہ دیگر متاثرین اسپتال میں زیرِ علاج ہیں۔ پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے جبکہ واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے ۔ایس ایچ او زاہد خان کے مطابق، متاثرہ خاندان کی رپورٹ پر مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور واقعے کی وجوہات جاننے کے لیے چاول کے نمونے لیبارٹری بھجواد ئے ہیں تاکہ واقعے کی اصل حقیقت سامنے آ سکے ۔

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں