Swat

بحرین، جائیداد کے تنازع پر فائرنگ، ایک شخص قتل

(باخبر سوات ڈاٹ کام) سوات کی تحصیل بحرین کے علاقہ بڈئی سیرئی میں جائیداد کے تنازع پر فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص قتل۔ گذشتہ روز بڈئی سیرئی میں چچازاد بھائیوں فریقِ اول حسین ولد فضل الٰہی اور فریق دوم محمد زیب ولد عالم زیب ساکن بڈئی سیرئی کے مابین جائیداد کے تنازع پر جھگڑا ہوا اور فائرنگ کی گئی، جس کے نتیجے میں حسین ولد فضل الٰہی موقع پر جاں بحق ہوگیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی۔

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں