(باخبر سوات ڈاٹ کام) مینگورہ کے نواحی علاقہ فضاگٹ میں نامعلوم افراد نے موٹر کار کے شیشے توڑ کر دو موبائل اور ایک لاکھ سے زائد نقد رقم چراکر فرار ہوگئے۔ مدعی محمد طاہر نے تھانہ بنڑ پولیس کو بتایا کہ وہ اپنے مہمانوں کے ساتھ فضاگٹ پرانا پارک کے قریب گاڑی کھڑی کرکے چند منٹ کے لیے دریائے سوات کے کنارے چہل قدمی کے لیے گئے۔ واپسی پر نامعلوم افراد نے گاڑی کے شیشے توڑ کر، گاڑی میں موجود دو عدد قیمتی موبائل اور ایک لاکھ اُنیس ہزار روپے لے کر فرار ہوگئے تھے۔ پولیس نے نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔
